مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری صحافی جموں جیل منتقل

سرینگر24مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیری صحافی فہد شاہ کو کپواڑہ سب جیل سے جموں جیل منتقل کر دیا گیاہے۔
فہدشاہ کومقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے اہلخانہ کا موقف شائع کرنے پر جو بھارتی پولیس کے موقف سے متصادم تھا ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاگیا تھا ۔ ایک کشمیری دانشور اعلیٰ فاضلی بھی اسی کالے قانون کے تحت قید ہیں۔ فہد شاہ کو ریاستی تحقیقاتی اداے (ایس آئی اے )کے حکم پر جموں کی جیل منتقل کیا گیاہے ۔ فہدشاہ کو ابتدائی طور پر پولیس نے رواں سال 4فروری کو گرفتار کیا تھا اور اس مقدمے میں انکی ضمانت کی درخواست پرسماعت سے ایک دن قبل 14 مارچ کو فہدشاہ کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کپواڑہ جیل منتقل کردیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button