مقبوضہ جموں و کشمیر

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری یاسین ملک کی رہائی کے لئے تعاون کریں: چوہدری سرور

لندن 11جولائی (کے ایم ایس)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں اور کشمیریوںپر زوردیاہے کہ وہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ اوربرطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمزکی طرف سے شروع کی گئی پٹیشن پر دستخط کریں جس میں بھارت سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں 18جولائی سے پہلے 10ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں پٹیشن پر دستخط کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button