بھارت

تلنگانہ:بی جے پی کے ریاستی صدر کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی

برسر اقتدار آنے پر ہر مسجد کی کھدائی اور اردو زبان پر پابندی لگائی جائیگی

کریم نگر26 مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے مسلمانوں اور اردو زبان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہاہے کہ شیولنگ کی تلاش کیلئے ریاست کی ہر مسجد کی کھدائی کی جائے گی اور اردو پر پابندی لگائی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنڈی سنجے کمار نے ہنومان جینتی کے موقع پر کریم نگر میں منعقدہ ہندو ایکتا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی مسجد کے احاطے کی کھدائی کی جاتی ہے وہاں شیولنگ ملتا ہے ، ہم ریاست کی تمام مساجد کی کھدائی کریں گے اور اگر شیولنگ ملے تو مسجد ہماری ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی تلنگانہ میں برسر اقتدار آتی ہے تو مسلمانوں کی ریزرویشن کو ختم کردیاجائیگااوراردو زبان پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ ہندو سماج غریبوں کی تبدیلی مذہب کو ہرگزبرداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ جو بھی لو جہاد کی بات کرے گا وہ لاٹھی کھائے گا۔ ہم تبدیلی مذہب کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button