بھارت

بھارت کی عالمی حیثیت اور اقتصادی ترقی زیر بحث

نئی دہلی: ٹائم میگزین کی جانب سے دنیا کے سب سے بااثر افراد کی 2026 کی فہرست میں بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی عدم موجودگی ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے نئے اقتصادی جائزے اور حالیہ بین الاقوامی پیش رفتوںکے بعد بھارت کی عالمی حیثیت اور اقتصادی ترقی ایک بارپھر زیر بحث آ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بعض تجزیہ کار مسلسل دوسرے سال بااثر شخصیات کی عالمی فہرست میں بھارتی وزیر اعظم کی عدم موجودگی کو بین الاقوامی تاثرات میں تبدیلی کی عکاسی قراردے رہے ہیں۔ جہاں کاروباری اور تفریحی شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد بھارتی شخصیات کو فہرست میں شامل کیا گیاہے ، ملک کی اعلیٰ سیاسی شخصیات کی عدم موجودگی نے سفارتی اور میڈیا حلقوں میںنئی بحث چھیڑ دی ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت خود کو ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اوراس کی قیادت اکثر بین الاقوامی معاملات میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کررہی ہے۔
دریں اثناءآئی ایم ایف کے تازہ ترین جائزے نے اس مباحثے کو تقویت بخشی ہے جس میں بھارت کی اقتصادی صورتحال میں تبدیلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارت جسے پہلے دنیا کی اعلیٰ معیشتوں میں شمارکیاجاتا تھا، 2025 میں برطانیہ جیسے معمولی جی ڈی پی والے ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے ۔اقتصادی ماہرین نے کئی چیلنجوں کی طرف اشارہ کیاہے جن میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاو¿، عالمی منڈی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بے روزگاری اور آمدنی میں تفاوت جیسے اندرونی مسائل شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت بدستور دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، نشوونما اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل پالیسی اقدامات اور ادارہ جاتی استحکام کی ضرورت ہوگی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے عالمی اثر و رسوخ، اقتصادی ترقی اور طویل مدتی مقا صد کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میںاس کی ترقی کی رفتار اور پائیداری کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مختلف نظریات سامنے آ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button