مقبوضہ جموں و کشمیر

راہول گاندھی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید

نئی دہلی یکم جون (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل کے حالیہ واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت احتجاج کر رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے اقتدار کے آٹھ برس کا جشن منانے میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنما نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 15 بھارتی فورسز کے اہلکار اور 18 عام شہری مارے گئے جبکہ گزشتہ روز بھی ایک معلمہ کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ کشمیری پنڈت 18 دنوں سے دھرنے پر ہیں لیکن بی جے پی 8 سال کا جشن منانے میں مصروف ہے۔ انہوںنے وویک اگنی ہوتری کی متنازعہ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وزیر اعظم یہ کوئی فلم نہیں ہے بلکہ آج کشمیر کی حقیقت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button