مقبوضہ جموں و کشمیر

مسرت عالم بٹ کی بطور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس تعیناتی کا خیر مقدم

واشنگٹن 16ستمبر( کے ایم ایس)
ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم(ڈبیلو کے اے ایف)نے غیر قانونی طور پر نظر بند مسرت عالم بٹ کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین کے طور پر تقرر ی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مرحوم بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے ایک مضبوط اور قابل جانشین ثابت ہوں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق رلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہاہم مسرت عالم بٹ کو بطور چیئرمین مبارکباد دیتے ہیں اور شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان رہنماﺅں کی زندگی بھر کی خدمات اور حق خودارادیت کیلئے ان کی انتھک جدوجہد کے پیش نظر ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم نئی قیادت کی تہہ دل سے تائید کرتا ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ کو بالترتیب 27 اور 37 سال سے زائد عرصے تک جیل میں رکھا گیاجبکہ مسرت عالم پر اب تک 38 مرتبہ بدنام زمانہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جا چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button