مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کاسید شکیل قلندر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے درگاہ حضرت سید شاہ صادق قلندر نقشبندی کے سجادہ نشین اور معروف تاجر اور کشمیری سول سوسائٹی کے رکن سید شکیل قلندر کے والدا لحاج سراج الدین قلندر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل اور اس کی قیادت خاص طور پر نظربندچیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سید سراج الدین قلندر کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا اور ان کے مذہبی ، ملی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ عوامی مجلس عمل کے کئی اہم عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سید سراج الدین قلندر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button