بھارت

ٹوئٹر نے بھارت میں خالصہ ایڈ کے سربراہ روی سنگھ کا اکائونٹ بند کردیا

نئی دہلی 03جولائی (کے ایم ایس)ٹویٹر نے بھارت میں خالصہ ایڈ کے بانی روی سنگھ کا اکائونٹ بند کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روی سنگھ نے فیس بک پر اکائونٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بھارت میں میرے ٹوئٹر اکائونٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے،یہ ہے بی جے پی کی جمہوریت کا اصل چہرہ۔ انہوں نے کہاکہ سکھوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی لگانے سے ہمیں اپنی آواز اٹھانے سے نہیں روکا جاسکتا بلکہ ہم اپنی آواز مزید بلند کریں گے۔ خالصہ ایڈ برطانیہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ان اہم تنظیموں میں شامل ہے جنہوں نے 2020میں سمیوکت کسان مورچہ (SKM)کی قیادت میں کسانوں کے احتجاج کو لاجسٹک مدد فراہم کی۔ اس نے بیرونی دنیا کی توجہ تحریک کی طرف مبذول کرانے میں بھی کرداراداکیا۔ اس کے رضاکاروں نے کسانوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کرنے میں مدد کی۔ خالصہ ایڈ کو 2021میںدنیا بھر میں کیے گئے انسانی کاموں کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ نوبل کی نامزدگی کینیڈین سیاستدانوں ٹم اپل، پیٹرک بران اور پربمیت سنگھ سرکاریا کی طرف سے کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button