بیانات

ؓعالمی برادری یاسین ملک کے قانونی مطالبات تسلیم کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، علی رضا سید

برسلز 24جولائی (کے ایم ایس )چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کو کینگرو بھارتی عدالت نے رواں برس 25 مئی کو ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے عدالتی سماعتوں کے دوران منصفانہ ٹرائل اورعدالتی کارروائی میں ذاتی طوپرپیش ہونے جیسے قانونی حقوق کے حصول کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جسکا آغاز انہوں نے 22جولائی بروز جمعہ سے کیا ۔ علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک جو تمام قانونی، آئینی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں تک کہ بھارتی حکومت کی جانب سے منصفانہ عدالتی ٹرائل سے بھی انکار کیا گیا ہے، اس وقت بھارتی جیل میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے یاسین ملک کے قانونی مطالبات تسلیم کرانے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔علی رضا سید نے یورپی حکام سمیت عالمی برادری سے کہا کہ وہ یاسین ملک کی جلد اور غیر مشروط رہائی کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔علی رضا سید نے انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں خرم پرویز اور محمد احسن اونتو، کشمیری صحافیوں اور بھارتی جیل میں نظر بند کشمیری سیاسی کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جنگی جرائم اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو عالمی برادری سے پوشیدہ رکھنے کے اپنے مذموم مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اس بنیادی سیاسی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button