بیانات

سید علی گیلانی کا نعرہ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں گونج رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد 01 ستمبر (کے ایم ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی علامت تھے اور مرحوم رہنما کی تاریخی جدوجہد کے اعتراف میں انہیں کشمیریوں نے بابائے حریت کا لقب دیا۔
وزیراعظم نے عظیم کشمیری رہنما کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد کل جماعتی حریت کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی محض ایک فرد نہیں بلکہ” کشمیر بنے گا پاکستان “کے نعرے کے ساتھ ایک تحریک اور مشن تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مرحوم قائد کی میت چھین کر رات کی تاریکی میں فوجی پہرے میں دفنا دی لیکن وہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی ہرگز نہیں چھین سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآزاد جموںو کشمیر کے عوام سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا“ آج بھی پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔
وزیراعظم نے سید علی گیلانی اور تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button