APHC
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا اجلاس
اسلام آباد25جولائی(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کاایک اجلاس اسلام آباد میں کنونیر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ کشمیر ی عوام مذہبی اور سیاسی محاذوں پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات انجام دینے والے اپنے رہنمائوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اوران قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔