مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کشمیر والہ کے ایڈیٹر کی ضمانت منظور کر لی
سرینگر29 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جسٹس سنجے دھر کی سربراہی میں کشمیر ہائی کورٹ کے ایک بنچ نے کشمیر والا کے عبوری ایڈیٹر یشراج شرما کی انکے خلاف درج ایک مقدمے میں پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈوکیٹ نذیر رونگا نے یشراج شرما کی طرف سے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کا موکل راجستھان کا رہائشی ہے اور موجودہ صورتحال میں شوپیان کی عدالت سے رجوع کرنے میں خدشات محسوس کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر والا کے چیف ایڈیٹر فہد شاہ جو اس مقدمے میں شریک ملزم ہے، کی جوڈیشل مجسٹریٹ شوپیاں کی عدالت نے پہلے ہی ضمانت پر منظور کرلی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس غیر قانونی مقدمے یش راج شرما کے خلاف کسی جرم کے ارتکاب کو ظاہر نہیں کیاگیا ہے۔عدالت نے مقبوضہ کشمیرکے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صحافی یشراج شرما کی بعض شرائط کے ساتھ عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
واضح رہے کہ نیوز ویب سائٹ کشمیر والا کے چیف ایڈیٹر فہد شاہ پہلے ہی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کپواڑہ جیل میںنظربند ہیں۔