بھارت

مودی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، کانگریس پارٹی

نئی دلی12اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے جھوٹے وعدوں سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے بھارت کو جھوٹ کے کلچر میں دھکیل دیا ہے اور حکومت کی طرف سے عوام سے کیاگیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام سے 2022تک ہر غریب کو گھر فراہم کرنے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، احمد آباداورممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے جیسے کئی وعدے کیے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہواہے۔انہوں نے کہاکہ 15اگست کو بھارت کی آزادی کو 75برس مکمل ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن مودی حکومت کاکوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا اور لگتا ہے کہ یوم آزادی پر وزیر اعظم بہت اداس ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button