بھارت

بی جے پی کے تین داماد ہیں،سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس:تیجسوی یادو

پٹنہ 25اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کے تین داماد ہیں سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی میں عظیم اتحاد کی نئی حکومت کی طرف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ان تینوں تحقیقاتی اداروں کواپنے مخالفین کو جھکانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل بھی بہار میں پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ اتنے خوف زدہ ہیں کہ اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران وہ ایوان سے فرار ہو گئے اور ان میں سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بہار کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل نتیش کمار کی سربراہی میں اتحادی حکومت نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جبکہ حزب اختلاف کی بھارتیہ جنتاپارٹی کے ارکان نے اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button