مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، ضلع اسلام آباد میں 37 سالہ شخص مردہ پایا گیا

سری نگر 29اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں ضلع اسلام آباد کے ڈورو کے علاقے میں ایک پل کے قریب 37 سالہ شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے محمد سلیم کلی نامی شخص کی لاش چانگو پل کے قریب پڑی دیکھی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔سلیم پیشے کے لحاظ سے درزی تھا اور وہ اپنے آبائی گائوں میں کام کرتا تھا، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموںو کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد سے مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کی ہے پراسرار حالات میں لاشوں کی برآمدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button