مقبوضہ جموں و کشمیر

او آئی سی کے سربراہ کل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد29اگست(کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ کل(منگل)سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ او آئی سی کے سربراہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔
وہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں او آئی سی کے سربراہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر اورکنٹرول لائن کے قریب لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بریفنگ دی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرامدادفراہم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button