بھارت

کرناٹک: نابالغ دلت لڑکیوں کی عصمت دری میں ملوث ہندو پجاری گرفتار

کرناٹک 02ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد پولیس نے دونابالغ دلت لڑکیوں کی عصمت دری میںملوث ہندو پجاری اور لنگایت برادری کی سیاسی طورپر طاقتور شخصیت شیومورتی مروگا شرنارو کو ضلع چتر ادرگ سے گرفتار کرلیا ہے۔
ہندو پجاری کوایک ہفتہ قبل دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری سے متعلق مقدمہ درج کرائے جانے کے باوجود پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر دلت برادری کے شدید احتجاج کے بعد گرفتار کیاگیا ہے ۔پولیس کی طرف سے ایف آئی آ رپر کوئی کارروائی نہ کئے جانے کے خلاف وکلا نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ پولیس دونابالغ دلت لڑکیوں کی عصمت دری میں ملوث ہندو پجاری شیومورتی مروگا شرناروجو ضلع چترادرگ کے اہم لنگایت آشرم مروگھا متھ کے ہیڈسیر ہیںکے خلاف آزادانہ ، منصفانہ اورغیر جانبدارانہ تحقیقات میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔ ہندو پجاری کے خلاف مروگھا متھ کے زیر انتظام سکولوں میں زیر تعلیم دو بچیوں کے جنسی استحصال پر جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے ایکٹ (پوسکو)اور تعزیرات ہندکی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ دونوں لڑکیوں نے پیر کو اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے جن میں سے ایک کا تعلق دلت برادری سے ہے۔لڑکیوں کے مطابق کئی برسوں سے ان کا جنسی استحصال جاری تھا۔چترادرگ کے دیہی تھانہ کے انسپکٹر بالچندر نے شرنارو کو متھ کے احاطہ سے حراست میں لیا ۔مقدمے میں نائب پجاری بسودیتیا، مٹھ کے سکریٹری پرم شیویا اور ایڈووکیٹ گنگادھریا کو بھی ملزم نامز کیاگیا ہے، جنہیںتاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button