مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
سرینگر22 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج( جمعرات) ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔
بھارتی فوجی نے اسلام آباد کے ہائی گراو¿نڈ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میںخود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 554 ہو گئی۔