بھارت

اترپردیش:بی جے پی رہنماءاسمبلی میں “تاش“ کھیلتے رہے

لکھنو25 ستمبر (کے ایم ایس)چند برس قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک بی جے پی رہنما اسمبلی میں فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے نظرآئے تھے جس پر اسمبلی میں خوب ہنگامہ ہوا تھا ۔ اب ریاست اتر پردیش میں بی جے پی رکن اسمبلی ایوان میں موبائل پر تاش کھیلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اترپردیش کی مہوبہ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی تاش کھیلتے ہوئے ویڈیو کو سماجوادی پارٹی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ” مہوبہ سے بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں تین پتی گیم کھیل رہے ہیں، کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر پورن دیکھتے پائے گئے تھے۔ “
سماج وادی پارٹی کی میڈیا ونگ نے پوسٹ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ بی جے پی ارکین اسمبلی کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ صرف بدعنوانی ، عصمت دری اور فالتو گیمز میں ملوث ہیں، یہ بی جے پی کے عوامی خادم اور عوامی نمائندے ہیں ۔ گزشتہ روز (24ستمبر) کو شیئر کیجانے والی اس ویڈیو پر ایک صارف نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ”اب ڈیڑھ لاکھ کا فون لیا ہے تو یہی امید ہے۔“ایک اور صارف نے لکھا ”انہیں بھی کوئی معطل کرے گا کیا“ ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button