مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کریں گے:عزیر غزالی
مظفر آباد 26ستمبر (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔
عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ جو مقبوضہ کشمیر کی وحدت اور تشخص کو مسخ کرنے میں ان کا مرکزی کردار ہے اور وہ علاقائیت کے نام پر کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ فسطائی بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر پر کنٹرول حاصل کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ اپنے دورے میں کشمیریوں کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیت شاہ نے 5 اگست 2019کو بھارتی لوک سبھا میں دفعہ 370اور 35-Aکی زبردستی منسوخی میں اہم کردارادا کیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر کو ان کا راجوری اور 2اکتوبر کو شمالی کشمیر کا دورہ کشمیر میں مسلم مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے علاقائیت کے نام پر مقبوضہ علاقے کے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک سازش ہے۔عزیر احمد غزالی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے ہ دورہ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔