APHCآزاد کشمیر
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی کشمیر جرنلسٹس فورم کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد
راولپنڈی 29 ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج راولپنڈی میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے دفتر کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونئر محمود احمد ساگر کی قیادت میں وفد نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری صحافی مسئلہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر کے مسائل پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور نو منتخب عہدیدران سے بھی توقع ہے وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی بلا تفریق مظلوموں کی آواز ایوان اقتدار تک پہنچاتے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ۔وفد میں جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی اور حریت رہنما مشتاق بٹ بھی شامل تھے ۔