مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو نوجوان گرفتارکرلئے

0

سرینگر07اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیاہے۔
نوجوان کی شناخت یاور احمد پڈر کے نام سے ہوئی ہے اوروہ ضلع کے علاقے ہیف زینہ پورہ کا رہائشی ہے۔قابض حکام نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہدین کا معاون قراردیا ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجو ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فورسز نے جموں خطے میں ضلع کٹھوعہ کے علاقے بلاور سے بھی ایک نوجوان ذاکر حسین بٹ کو گرفتارکیاہے۔ ذاکر حسین ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں 14سال تک جیل میں نظربند رہے ہیں ۔ انہیں 2019میں رہاکیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button