بھارت

بھارتی سیاست دان، سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے

نئی دہلی10اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا پیر 10اکتوبر کو علی الصبح انتقال ہوگیا۔
اس سے قبل ملائم سنگھ یادو کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق 82سالہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ میدانتا اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔2 اکتوبر کو ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ ملائم سنگھ کے بیٹے اور پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اپنی بیوی کے ہمراہ گروگرام اسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button