مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرکی زمینی صورتحال مودی حکومت کے ترقی کے دعوﺅں کے برعکس ہے ،مصطفی کمال
جموں 15 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ علاقے میں نریندر مودی کی زیرقیادت بھارت حکومت کے ترقی کے دعوے یہاںکی زمینی صورتحال کے برعکس ہے۔
شیخ مصطفی کمال نے جموں میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ یہ سوچنا بے ہودہ ہے کہ 5 اگست 2019 کے اقدام نے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ اس اقدام سے کشمیریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔