بھارت کے شہر حیدرآباد میں وزراء کے قافلے پر پتھرا ئو
حیدرآباد 16اکتوبر(کے ایم ایس)جنا سینا کے کارکنوں نے وشاکھاپٹنم ایئرپورٹ پر ریاستی وزرا ء کی گاڑیوں پر پتھرا ئوکیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں وزرا ء ریاست آندھرا پردیش کے تین دارالحکومتوںکے حکومتی منصوبے کی حمایت میں وشاکھا گرجنا میں نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔
جنا سینا کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد تیلگو اسٹار اور جنا سینا کے سربراہ پون کلیان کے استقبال کے لیے ویزاگ ہوائی اڈے پر جمع تھی جوعلاقے کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس سے قبل وزرا ء نے ویزاگ کو ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے حکومت کے منصوبے کی حمایت نہ کرنے پرپون کلیان پر تنقید کی تھی۔ ٹی ٹی ڈی کے چیئرمین وائی وی سبا ریڈی کے ہمراہ وزراء آر کے روجا اور جوگی رمیش کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔ جنا سینا کے کارکنوں کے ہنگامے میں پولیس کو ان تمام رہنمائوں کو بچانا پڑا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔