مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں

سرینگر 06نومبر (کے ایم ایس)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ شہداء کے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ پاکستان ہجرت کررہے تھے۔آزاد جموںو کشمیر اور پاکستان میں تمام مساجد میں بھارت کے ناجائز قبضے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پاکستان اور آزاد جموںو کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے جموں کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو روکے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button