مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں شہید کیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہیدہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔
بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباءشامل تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔


بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button