خصوصی دن

09 نومبر کا دن جوناگڑھ کے لیے ایک سیاہ دن ہے

Page-3-5-696x464-1-696x430اسلام آباد 09 نومبر (کے ایم ایس)
09نومبر کا دن جوناگڑھ کے لیے ایک سیاہ دن ہے جب 1947میں بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں اتار کرجوناگڑھ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا تھاجہاں مسلمانوں کی حکمرانی تھی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے9نومبر1947 کوتقسیم برصغیر کے فوراً بعد عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جوناگڑھ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا تھاجہاںمسلمانوں کی حکمرانی تھی۔ 75سال کاعرصہ گزرنے کے بعد آج بھی بھارت جونا گڑھ پر قابض ہے ۔ جونا گڑھ پر پاکستان کا دعویٰ حق پر مبنی ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ اس کے الحاق کی حقیقی دستاویز موجودہے ۔ جوناگڑھ کے اس وقت کے گورنر نواب محبت خان نے 15ستمبر 1947کو نظریہ پاکستان کے مطابق الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق وہ خواب تھا جوبرصغیر کی تقسیم کے وقت قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔ جوناگڑھ کے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور جوناگڑھ دونوںپر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جموں وکشمیر اور جوناگڑھ دو حل طلب بین الاقوامی تنازعات ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو کشمیر اور جوناگڑھ کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنااہم کردار ادا کرناچاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button