مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:کٹھوعہ میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت، 16زخمی

جموں09نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کٹھوعہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی اور 16دیگرزخمی ہوگئے۔
حادثہ ضلع کے علاقے نانک چک کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس نے دوسری بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد کی موت ہوگئی اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاقے کے ایس ایس پی ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے تین افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے سات کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button