مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کے رہنماء کے بہنوئی مقبوضہ کشمیرمیں انتقال کر گئے

سرینگر 04 اکتوبر (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے رہنماء ظہور احمد شیخ کے بہنوئی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظہور احمد کے بہنوبی قاسم سجاد مقبوضہ علاقے کے قصبے اسلام آباد میں وفات پاگئے ۔ ان کی عمر 75برس تھی ۔ قاسم سجاد مقبوضہ کشمیر کے معروف صحافی ، ادیب اور شاعرتھے۔ پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں قاسم سجاد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے ادبی حلقوں میں قاسم سجاد کے انتقال پر بڑے پیمانے پر اظہار تعزیت کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button