مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی غیر کشمیر مزدور چل بسا

 

سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں گزشتہ ہفتے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالا غیرکشمیری شخص سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ ہفتہ ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا غیر کشمیری مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی مزدور چھوٹو پرشاد سرینگر کے ہسپتال میں جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ادھرضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک بائیس سالہ نوجوان کی لاش پراسرار طورپر برآمد ہوئی ہے جس پرتشدد کے نشانات ہیں۔ نوجوان کی شناخت بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیون کے رہائشی وشال کمار کے طورپرہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button