مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے گروپ 20کے فورم کو استعمال کر سکتا ہے ، فاروق عبداللہ

جموں 21نومبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارت آئندہ ماہ گروپ 20کی صدارت سنبھال رہا ہے اور اسے اس موقع کوپاکستان کے ساتھ تنازعہ کشمیرکے حل کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔
مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی حمایت کرتے کرتے تھک چکے ہیں جس کی وجہ سے اب انہیں بھارت مخالف کہا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر پر تنازعہ ہے اورملک کے عوام کو درپیش مسائل دورکرنے کی غرض سے اس تنازعے کے حل کیلئے امکانات تلاش کئے جانے چاہیں۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ جب وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بات کرتے ہیں تو بھارتی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے تو بات کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button