مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام :سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری” بی ایس ایف“ کے 4 اہلکار ہلاک، 35 زخمی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری ” بارڈر سیکیورٹی فورس“ (بی ایس ایف) کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں سے بھری گاڑی ضلع کے علاقے وتر ہیل میں سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ 35زخمی ہو گئے۔ گاڑی میں بی ایس ایف کے کل39 اہلکار سوار تھے۔
بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
دریں اثنا جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں گزشتہ روز(جمعہ ) ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے تھے۔
قبل ازیں بدھ کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے دڈکول میں بھی ایک سڑک حادثے بھارتی فورسز کے کم از کم 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ ضلع راجوری کے علاقے منکوٹ میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو اس وقت ہلاک اور 5زخمی ہو گئے تھے جب انکی گاڑی کھائی میں جا گر ی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button