مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی عدالت نے آزادی پسند سرگرمیوں پر چارکشمیریوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی
سرینگر22نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے آزادی پسند سرگرمیوں پر چار کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔
سرینگر کی این آئی اے عدالت نے عنایت سکندر پڈر، محمد حسین ڈار اور سبزار احمد بٹ سمیت چار نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ان پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔