بھارتی انتظامیہ نے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کو گھروں ،زمینوں اور دیگر جائیدادوں سے محروم کرنے کی اپنی استعماری پالیسی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں مزید تین کشمیریوںکی املاک ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر غلام محمد بٹ ، غلام نبی وانی اور محمد ہاشم رینا کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ضبط کی گئی جائیدادمیں 16مرلہ اراضی اور 2رہائشی مکان شامل ہیں۔
بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا مقصد انہیںمعاشی طورپر کمزور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیکر علاقے میں آباد کاری کے نوآبادیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔





