مقبوضہ جموں و کشمیر
بشیر عرفانی کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا
سرینگر26 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما مولوی بشیر احمد عرفانی کو آج ہمہامہ تھانے سے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولوی بشیر عرفانی کو بھارتی پولیس نے رواں ماہ کے اوائل میں گرفتاری کے بعد ہمہامہ تھانے میں نظر بند کر دیا تھا۔
انہیں پولیس نے 3 نومبر کو ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپو سے گرفتار کیا تھا۔