اسلام آباد02 دسمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو واپس بھارت کے حوالے کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار جمعرات کو پنجاب سیکٹر میں نادانستہ طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار دھند کی وجہ سے سرحد پار کر گیا تھا۔
پاک رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد اہلکار کو واپس کیاگیا۔