مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈی ایف پی کاانجینئرفاروق کو ان کی پہلی برسی پرشاندار خراج عقیدت

اسلام آباد05دسمبر(کے ایم ایس)جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)کے قائم مقام چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے پارٹی کے سینئر رہنما انجینئر فاروق احمد خان کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈی ایف پی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں جدوجہد آزادی میں مرحوم رہنما کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فاروق احمد خان اور ان کے خاندان نے مادر وطن کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئر خان کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک قابل فخر بیٹے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کشمیر ی عوام کے لیے ان کی سماجی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خان ایک وفادار حریت پسند تھے جنہوں نے مصائب اورمشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button