مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مٹی کے تودے گرنے کے باعث مغل روڈ بند
سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والا مغل روڈ شکرگاہ کے مقام پرمٹی کے تودے گرنے کے باعث بند ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک چل رہی ہے جو وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے ۔