APHC

بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ، حریت رہنما

سرینگر26 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں اپنے نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیوںکہ اس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت ہرگز ایک جمہوری ملک نہیں ہے کیوں کہ اس نے طاقت کے بل بوتے پر جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ بھارتی یوم جمہوریت اور یوم آزادی کشمیریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنتے ہیں کیونکہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر علاقے میں محاصروں ، چھاپوں ، تلاشیوں او ر بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا جا تا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، رافع رسول اور ڈاکٹر مصب نے اپنے بیانات میں مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کے لیے پورے جموں و کشمیر کو فوجی محاصرے میں لے رکھا ہے۔
غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک جارح ملک ہے جس نے جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے اورآزادی کے مطالبے کی پاداش میں ان پر بے انتہا مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی نے بھارتی جمہوریت کو پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بھارت کا آخری فوجی کشمیر سے چلا نہیں جاتا۔
جمہوری حریت فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکی موجودہ ابتر صورتحال بین الاقوامی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ بیان میں عالمی طاقتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کریں۔
گجر پہاڑی ڈیموکریٹک فورم کے نائب چیئرمین ایڈوکیٹ ظہور احمد شاہ نے اپنے بیان میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں شیخ عبدالمتین اور شمیم شال نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے 1947 میں طاقت کے بل پر جموں و کشمیر پر قبضہ جما لیا اور وہ گزشتہ 75برس سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگرعالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button