مقبوضہ جموں و کشمیر
سید علی گیلانی کی صحت مستحکم ہے، اہلخانہ
سرینگر 20اگست ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ انکی صحت مستحکم اور ٹھیک ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ رہنما کے فرزند ڈاکٹر نسیم گیلانی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ الحمد للہ میرے والد (سید علی گیلانی) مستحکم اور ٹھیک ہیں۔ قبل ازیں سوپور اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میںسید علی گیلانی کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت کے بارے میں سخت افواہیں تھیں۔