گرفتار

دلی ہائی کورٹ نے نعیم خان کی درخواست ضمانت پر این آئی اے سے جواب طلب کرلیا

0سرینگر 02فروری (کے ایم ایس)
دلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کیلئے دائر درخواست پر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے سے جواب طلب کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس تلونت سنگھ پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے گزشتہ سال دسمبر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نعیم خان کی اپیل پراین آئی کو نوٹس جاری کیا۔مقدمے کی سماعت اب 23مارچ کو دوبارہ ہوگی۔ایڈووکیٹ تارا نرولا، تمنا پنکج اور ایس دیبابرتا ریڈی نے مقدمے میں نعیم احمدخان کی پیروی کی ۔ نعیم خان کو 24جولائی 2017کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارتی حکام مسلسل ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button