مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :سڑک حادثات میں دو افراد جانبحق
سرینگر 09 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں دو شہری جانبحق ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاق ہانجی ویرہ میں 37سالہ عاشق حسین شیخ کو ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں غلام حسن نامی ایک52 سالہ سرکاری ملازم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہوا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے دونوں حادثات کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
دریں اثنا جموں خطے کے علاقے سری ناگا میں پرم جیت سنگھ نامی ایک شخص نے اپنے ایک رشتہ دار کی رہائش گاہ پر پھندہ لگا خودکشی کر لی۔