مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کومحض زمین کا ایک ٹکڑا نہ سمجھا جائے کیونکہ وہاں زندہ لوگ بستے ہیں:ایم کے جھاہ

mk jha

نئی دہلی 11فروری(کے ایم ایس)بھارت میں راشٹریہ جنتادل کے رکن پارلیمنٹ ایم کے جھا ہ نے بی جے پی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر کومحض زمین کا ایک ٹکڑا نہ سمجھے کیونکہ وہاں زندہ لوگ بستے ہیں اور جب تک کشمیریوں کے دل نہیں جیتا جائیں گے، کشمیر کو جیتا نہیں جاسکتا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی مہینوں سے بلڈوزر چلایاجارہا ہے اورکہاجارہا ہے کہ سرکاری زمینوں کو خالی کرایا جارہا ہے لیکن وہاں بغیر کسی نوٹس کے لوگوں کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں اور لوگوں کو بے گھر کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے دربار میں یہ کہنا کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اورسرینگر میں کھڑے ہوکر معمول کے حالات محسوس کرنے میں بہت فرق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام بدلنے سے تاریخ نہیں بدلتی ۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت بار بار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مسلمانوں سے منسوب تاریخی مقامات اور عمارات کے نام تبدیل کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button