APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ترکیہ ،شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام میںزلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متاثرہ ممالک کے لئے مزید امدادی اشیاء روانہ کردی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیاتھا۔ اس سلسلے میں کچھ امدادی سامان متاثرہ ممالک کے لیے روانہ کردیاگیا ہے جبکہ مزید امدادی اشیاء روانہ کی جارہی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے عظیم رہنما اور اساتذہ شہید سید علی گیلانی اور شہید اشرف صحرائی نے ہمیشہ انسانیت اور ہمدردی کا درس دیا ہے۔ بیان میں کہاگیا اگرچہ بھارت نے ہمار ے حقوق سلب کررکھے ہیں، ہمارے لوگوں کو شہیداور نظربند کیا جارہاہے اورفسطائی بھارتی ریاست ہماری زمینوں اور گھروں کو تباہ کر رہی ہے۔ لیکن ہم انسانی ہمدردی کے فرائض پر کاربند ہیں اور کوئی بھی چیز ہمیں اس سے روک نہیں سکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری ترکیہ اور شام کے عوام کے مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھا اور بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت میں ہماری حمایت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button