مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور میں نامعلوم افرادکا کشمیری ڈرائیور پرحملہ

جموں22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع اودھم پور میںنامعلوم غنڈوں نے ایک کشمیری ڈرائیور پر حملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے محمد اسحاق کھولی نامی ڈرائیور کو ضلع کے علاقے مانسر میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑی پر سوار غنڈوں نے اسحاق کی گاڑی کو روکا جو جموں سے سرینگر جارہی تھی اور زبردستی اسحاق کو ٹرک سے باہر نکال دیا۔اس کے بھائی نے صحافیوں کو بتایاکہ اس سے پہلے کہ اسحاق کوئی بات کرتا، انہوں نے شراب کی بوتل اس کے سر پر ماردی اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حملہ آوروں کے فرار ہونے کے بعد دیگر کشمیری ڈرائیوروہاں جمع ہوئے۔ ڈرائیور کے بھائی نے بتایاکہ اسحاق کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور اسے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔اس دوران متعدد کشمیری ڈرائیوروں نے موقع پر پہنچ کراحتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button