کشمیری تارکین وطن

راجہ نجابت حسین اور دیگر کی طرف سے برطانوی ایم پی ناز شاہ کے خطاب کا خیرمقدم

لندن27فروری(کے ایم ایس)
جموںو کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر رہنمائوں نے متحدہ عرب امارات میں خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس 2023میں برطانوی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نسیم شاہ المعروف ناز شاہ کی تقریر کا خیرمقدم کیا ہے۔
ناز شاہ نے اپنے خطاب میں اسلامو فوبیا، خواتین رہنمائوں اورقیام امن، سماجی انضمام اورترقی و خوشحالی کیلئے انکے کردارکو اجاگر کیاتھا۔2015کے عام انتخابات میں بریڈ فورڈ ویسٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے نسیم شاہ کی تقریر کا راجہ نجابت حسین اور پارٹی کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان، صبیہ خان اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے خیرمقدم کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button