بھارت

لداخ میں مارے گئے بھارتی فوجی کے باپ کو بہار پولیس نے گرفتار کر لیا


پٹنہ یکم مارچ(کے ایم ایس)مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں2020میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ایک بھارتی فوجی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے قصبے جنڈاہا میں سرکاری اراضی پر اپنے بیٹے کے لیے ایک یادگار تعمیر کرنے پر پولیس نے مذکورہ فوجی کے والد کو تشدد کا نشانہ بناکرگرفتار کر لیا ۔
تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر قانونی تجاوزات کا مسئلہ ہے جس میںزمیندار کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرمس مہوا نے کہاکہ 23 جنوری کوجنڈاہا میںہری ناتھ رام کی زمین اور سرکاری زمین پر بنائے جانے والے مجسمے پر درجہ فہرست ذات اوردرجہ فہرست قبائل پرمظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاکیونکہ مجسمہ بنانے والوںنے کوئی اجازت نہیں مانگی تھی۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ چاہتے تو اسے اپنی زمین میں بنا سکتے تھے یا حکومت سے زمین مانگ سکتے تھے۔ اس صورت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے زمین کے مالک کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ہلاک ہونے والے فوجی جے کشور سنگھ کے بھائی نند کشور نے جو خود بھی فوج میں ہیں،کہا پولیس نے ان کے والد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی صاحبہ نے ہم سے ملاقات کی اور 15دن کے اندر مجسمہ ہٹانے کو کہا۔ میں نے انہیں بتایاکہ میں دستاویزات دکھائوں گا۔ بعد میں تھانہ انچارج ہمارے گھر آیا اور میرے والد کو گرفتار کرنے سے پہلے مارا پیٹا۔ انہوں نے میرے والد کو گالیاں بھی دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button