بھارت

بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی جنگ ہار گیا تھا،سابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا

ممبئی :  بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی جنگ ہار گیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرتھوی راج چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی کو آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں ہمارے جہازوں کو مار گرایا گیا اور ہم مکمل طور پر یہ جنگ ہار گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن کی لڑائی کے بعد بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو گراﺅنڈ کر دیا گیا تھا کیونکہ لڑائی پر بھیجنے کی صورت میں انہیں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے مار گرائے جانے کا خدشہ تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران دیکھا کہ فوج نے ایک کلومیٹر بھی نقل و حرکت نہیں کی، دو تین دن میں جو کچھ ہوا وہ صرف فضائی جنگ اور میزائل وار تھی، مستقبل میں بھی اسی طرح جنگیں لڑی جائیں گی۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں کیا واقعی ہمیں 12 لاکھ کی فوج رکھنے کی ضرورت ہے یا ہم ان سے کوئی اور کام کروا سکتے ہیں۔
دریں اثناپرتھوی راج چوہان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے تاہم سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے مذکورہ بیان کے لیے معافی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button