مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:آگ لگنے سے7دکانیں جل کر خاکستر

سرینگر10مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے مائسمہ بازار میں آگ لگنے سے کم سے کم7 دکانیں جل کرخاکستر ہو گئیں۔
پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ خورشید احمد ڈار کے شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگنے سے 6دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ ایک دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ متاثرہ دکانداروں میں سے ایک نے بتایا کہ آگ جمعہ کی صبح ساڑھے 3بجے لگی۔ پہلی منزل پر 4 دکانیں جل گئیں جبکہ تیسری منزل پر باقی 3دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button